حماس ایک ماہ میں ہتھیار ڈالنا شروع کرسکتی ہے، جیرڈ کشنر کا دعویٰ

حماس ایک ماہ میں ہتھیار ڈالنا شروع کرسکتی ہے، جیرڈ کشنر کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس ایک ماہ میں ہتھیار ڈالنا شروع کرسکتی ہے۔ فلسطینی تنظیم نے مثبت باتیں کی ہیں، اب اسے اپنے وعدوں پر عمل کا موقع دیا جائیگا۔دوسری جانب ٹونی بلیئراور کشنرنے اسرائیلی تحفظات دور کرنے کیلئےاہم رعایتیں دینے کا عندیہ دے دیا۔ ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اسرائیل کے تحفظات دور کرنے کی کوششوں کے دوران ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ حماس 30 دن کے اندر اپنے ہتھیار حوالے کرنا شروع کرسکتی ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حماس کے مکمل غیرمسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا کے لیے تیار نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں