گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت ہے، شزا فاطمہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

شزا فاطمہ کا اپنے بیان میہں کہنا تھا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کے مقامی دفتر کا قیام وزیر اعظم کے ‘ڈیجیٹل نیشن پاکستان’ وژن کا عکاس ہے، حکومت پاکستان صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، اے آئی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں