گوگل کے ساتھ تعاون پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا: شزہ فاطمہ

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ — فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ — فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کے ساتھ تعاون پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوگل نے گزشتہ چند سال میں ساڑھے 3 لاکھ سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل کے دفتر کے قیام سے معیشت اور نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر اعظم سے گوگل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران گوگل کے نائب صدر نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کےلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں