اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ریجنل فور اجلاس کیلئے مدعو

— تصویر بشکریہ دفتر خارجہ
— تصویر بشکریہ دفتر خارجہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کر لیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں استنبول میں ہوگا، جس میں شرکت کے لیے ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو دعوت دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حاقان فیدان کی دعوت قبول کر لی۔

ریجنل فور اجلاس پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ پر مشتمل ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں