بانیٔ پی ٹی آئی کا ملک میں ہی علاج ہو تو کوئی حرج نہیں: عاطف خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل درآمد کرنا چاہیے۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جب بیمار تھے تو بانئ پی ٹی آئی نے انہیں ملک سے باہر علاج کرانے دیا تھا، حکومت نے عدالتی حکم پر عمل نہ کیا تو یہ توہینِ عدالت ہو گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کی کال کو بانئ پی ٹی آئی کے حکم پر ہی واپس لیا جا سکتا ہے، بانی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانئ پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت اسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں