ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک

ریفائنریز نے  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا۔

 اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل کا سامنا ہے، ریفائنری کے ساتھ مشاورت ہوئی ، ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، آج ڈیزل کی نئی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے، ان کا حکومت کو احساس ہے، مہنگے ایندھن کی صورتحال میں ٹارگٹڈ سبسڈی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا،  حکومت جو کوشش کررہی ہے یہ مشکل وقت ضرور ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کی وزیر پیٹرولیم اور دیگر حکام شریک تھے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئل ریفائنری کے ساتھ مذاکرات کریں جو ریلیف ممکن ہو عوام کو دیا جائے، حکومت کی ترجیح رہی کہ عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے، آنے والے دنوں میں مزید بھی خوشخبریاں عوام کو دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں