وزیراعظم کا یوم آزادی پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس، برہمی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس لے لیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی بگھی میں سواری پر برہمی کا اظہار کیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق 17 اگست کو آئی جی اور چیف کمشنر کو وزیراعظم کی ناراضی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے 17 اگست کو آگاہ کیا گیا تھا، دونوں افسران کو جوائنٹ سیکریٹری ڈسپلن کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد 14 اگست کو تقریب میں بگھی پرسوار ہو کر پہنچے تھے۔
جوائنٹ سیکریٹری کے خط میں وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی ذاتی نمود ونمائش عوامی خدمت کےاصولوں کےمنافی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم کی طرف سے سول سرونٹس کو ایسے طرز عمل سے گریز اور سادگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




