کابینہ اجلاس، نیشنل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی اصولی منظوری

فوٹو: حکومت پاکستان/فیس بک
فوٹو: حکومت پاکستان/فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پالیسی نوجوان آبادی کو بااختیار بنانے کےلیے مربوط قومی فریم ورک بنانے میں پیشرفت ہے۔

پالیسی کے تحت حکومتی سطح پر نوجوان آبادی کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا۔ پالیسی قومی فریم ورک کے 4 بنیادی ستونوں میں تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحولیات شامل ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس پالیسی کی تشکیل کے لیے ملک بھر میں 32 ہزار 145 سروے کیے گئے۔ پالیسی سے متعلق 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی آراء لی گئیں۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پالیسی سے متعلق کابینہ ارکین کے تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 9 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے جبکہ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی  کی گئی ہے۔ 

کابینہ کمیٹی لیجسلیٹو کیسز کے 18 جون، 30 جولائی، 5 اگست اور 18 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں