فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور عالمی امن و علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر شامی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں