میر رضا علی کی آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہونے کا امکان

میر رضا علی کے کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میر رضا علی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے سوالنامے پر اپنے مؤقف میں ڈی آئی جی عامر فاروقی نے کہا کہ میر رضا علی کے والدین کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط اور قریبی افراد سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تحقیقات کے دوران میر رضا علی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سوالات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی عامر فاروقی کے مطابق ضروری نہیں کہ تحقیقاتی ٹیم جن افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، وہ سب مشتبہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کا مقصد میر رضا علی کی زندگی اور واقعات سے متعلق معلومات جمع کرنا اور کسی بھی غیر معمولی یا مشکوک بات کا سراغ لگانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں