بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو شفاء اسپتال میں بند کر دیا گیا: محمود خان اچکزئی

سینئر سیاستدان، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اچھا ماحول پیدا ہو جاتا ہے لیکن پتہ نہیں کون اسے سبوتاژ کر دیتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان خوش تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔
انہو نے کہا کہ پارٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کوئی اسپتال نہیں جائے گا۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو شفاء اسپتال میں بند کر دیا گیا، پورا پاکستان پریشان ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments




