عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار  کریڈٹ ریٹنگ  سی اے اے ون سے بڑھا کر بی 3 کردی ہے، جبکہ پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم  برقرار رکھا ہے۔

تقریباً 12 ماہ میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ دو درجے بہتر کی ہے، ریٹنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ، مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور مسلسل میکرواکنامک استحکام شامل ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے باعث پاکستان کی بیرونی کمزوریوں کے خطرات میں کمی آئی ہے، جبکہ بہتر مالیاتی پوزیشن اور مانیٹری پالیسی میں نرمی سے قرضوں کی استطاعت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

ان بہتریوں سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن مستحکم اور مالیاتی اشاریے بھی بہتر ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خود مختارکریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں