خیبر پختونخوا اسمبلی میں بانی کو شفاء اسپتال منتقل کرنے سے متعلق قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کو شفاء اسپتال منتقل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد حکومتی رکن مشتاق احمد غنی نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات فوری کیے جائیں۔
قرار داد کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود شفاء اسپتال منتقل نہ کرنے کی ایوان مذمت کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری پر شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق بانی کا علاج ان کے معالجوں کی نگرانی میں کیا جائے۔ اسپیکر کی جانب سے رائے شماری پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
Load/Hide Comments




