سپریم کورٹ کا کوہلو میں دوبارہ گنتی کا انتخابی تنازع کا مقدمہ 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ رولز کے مطابق 3 رکنی بینچ الیکشن ٹریبونل کے خلاف اپیلیں سن سکتا ہے تاہم سپریم کورٹ کے نئے رولز میں الیکشن ٹریبونل کا ذکر موجود نہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ 4 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی، مسئلہ غیرحقیقی ٹرن آؤٹ کا ہے، غیرحقیقی ٹرن آؤٹ پر سپریم کورٹ پہلے بھی فیصلہ کر چکی ہے، موجودہ کیس میں بھی ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ ہونے کا معاملہ ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پی بی 9 کوہلو سے ن لیگ کے نواب چنگیز مری کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے نصیب اللّٰہ نے جنگیز مری کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔




