بلوچستان میں 9 انتہائی مطلوب دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 حکومتِ بلوچستان نے 9 انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر انعام مقرر کر دیا۔

معاون وزیرِ داخلہ برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی کے مطابق مطلوب خواتین دہشت گردوں سے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد یا ان کے بارے میں اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے۔

معاون وزیرِ داخلہ برائے میڈیا امور کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے ان خواتین کو انتہائی مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں