خواتین کو محفوظ اور باوقار کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے: اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو
 اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو محفوظ اور باوقار کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ 

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف مؤثر شکایتی نظام خواتین کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوسپا کا جدید شکایات کے انتظام کا نظام شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فوسپا ایپ کے ذریعے ہراسانی سے متعلق شکایات کے اندراج اور ان پر پیش رفت معلوم کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

وفاقی وزیرِ قانون نے یہ بھی کہا کہ مؤثر شکایتی نظام کے ذریعے خواتین کو ہراسانی کے خلاف بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں