ملتان: خلع لینے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل، ساس کو زخمی کردیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ملتان کے علاقے محلہ خواجہ غریب نواز میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ اپنے شوہر محمد رحیم سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ آمنہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ 

اسی رنجش پر محمد رحیم نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی آمنہ ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں