مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کی تردید کردی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں، میئر کراچی مرتضی وہاب نے بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی ہونے کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی غیر ملکی لڑکی سے شادی کی ہے۔
صارفین نے مرتضیٰ بھٹو، شاہ نواز بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی غیرملکی افراد سے شادی سے سلسلے جوڑ دیے تھے۔
سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا تھا تاہم اب اسکی تردید کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




