مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں اسٹریٹجک توازن کا ذریعہ ہے، شہزادہ ترکی الفیصل

مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں اسٹریٹجک توازن کا ذریعہ ہے، شہزادہ ترکی الفیصل

ریاض(شاہد نعیم) سعودی شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع ایک دفاعی اتحاد ہے، جس کا مقصد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہے، اعتراض وہی کر سکتے ہیں جو ان ممالک کیخلاف منفی عزائم رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مضمون میں کیا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے معاہدے کی اہمیت پر سوالات اٹھائے گئے، تاہم صرف وہی عناصر اس کی افادیت پر اعتراض کر سکتے ہیں جو ان ممالک کے خلاف منفی عزائم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی دفاعی اور تزویراتی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں، جو خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں