کراچی: نارتھ ناظم آباد نادرا میگا سینٹر کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا میگا سینٹر کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید 2 علاقوں میں آتشزدگی

شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دیگر واقعات بھی پیش آئے۔

بفر زون میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے دیگر فلیٹس تک پھیلنے سے روکا۔

دوسری جانب فور کے چورنگی پر الیکٹریکل ڈسٹری بیوشن باکس (ڈی بی) میں آگ لگ گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں