فرانس، مہنگائی اور عوامی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاجی تحریک میں شدت

فرانس، مہنگائی اور عوامی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاجی تحریک میں شدت

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، تعلیمی اداروں کیلئے ناکافی وسائل اور عوامی سہولتوں میں کمی کے خلاف احتجاجی تحریک نے شدت اختیار کرلی ہے۔ ہفتہ کو پیرس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑےاحتجاج ،متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں،پولیس نے آنسو گیس اور ہجوم کو منتشر کرنے والے دیگر اقدامات کیے، جبکہ بعض مقامات پر آگ لگانے، دکانوں کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے۔فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں 1314 افراد کو حراست میں لیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے 53 اہلکار زخمی ہوئے اور آگ لگنے کے 75 واقعات پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ حکام کے مطابق، تشدد اور لوٹ مار کا پیمانہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہا،تاہم صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں قرار نہیں دیا جا سکتا، فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر میں 289 مقامات پر احتجاجی سرگرمیاں ہوئیں جن میں تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی، ان میں پیرس کے مظاہروں میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد شامل تھے، دوسری جانب مزدوروں کی بڑی تنظیم سی جی ٹی (CGT) نے ملک بھر میں مظاہرین کی تعداد 8 لاکھ کے قریب بتائی،حکومتی اعدادوشمار اور منتظمین کے دعوؤں میں نمایاں فرق موجود ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں