دھرنے ختم کروانے کیلئے جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان رابطہ آج ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دھرنے ختم کروانے کے لیے جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان رابطہ آج ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھرنے ختم کروانے کے لیے حکومتی وفد احسن اقبال کی سربراہی میں آج منصورہ جائے گا۔

حکومتی وفد میں رانا ثناء اور خواجہ سلمان رفیق بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، جماعت اسلامی نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں سید فراست شاہ، نصر اللّٰہ رندھاوا، ضیاء الدین انصاری اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول لیوی، آئی پی پیز مافیا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے ہوئے ہیں جبکہ آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں