کراچی میں جماعتِ اسلامی کی ہڑتال کامیاب، 300 سے زائد مارکیٹیں بند ہیں: منعم ظفر خان کا دعویٰ

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے آج کی ہڑتال کامیاب بنائی ہے اور 300 سے زائد چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ تاجر رہنما بھی میرے ساتھ صدر میں موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسکول بھی بند ہیں جبکہ وکلاء برادری نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں دھرنے سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments




