مکہ معاہدے میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے: خورشید محمود قصوری

خورشید محمود قصوری— فائل فوٹو
خورشید محمود قصوری— فائل فوٹو

سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ سربراہانِ مملکت کے درمیان نہیں ہوا بلکہ یہ عوام کے دلوں کی آواز ہے جس میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

لاہور میں مکہ دفاعی معاہدے پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مکہ معاہدہ گزشتہ معاہدوں سے مختلف ہے۔

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مکہ معاہدہ ایران مخالف نہیں، پاکستان ہمیشہ سے ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ رہا ہے، مکہ معاہدہ امریکا کے خلاف بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ کے امریکا سے اچھے تعلقات ہیں، یہ اتحاد یہ ثابت کر رہا ہے کہ امریکی آرڈر گر رہا ہے، توقع کرتا ہوں کہ اس معاہدے سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہو گا۔

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ ہم نے دنیا میں بہت کام کیا اس کے بدلے فوائد نہیں لے سکے، اس معاہدے سے نوجوانوں کو مہارت دینے سے متعلق فائدہ لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکہ معاہدہ مسلمانوں کی تاریخ سے جڑا نظر آتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں