جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی روش پر چل پڑی ہے: سعید غنی

سعید غنی— فائل فوٹو
سعید غنی— فائل فوٹو

سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی روش پر چل پڑی ہے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زبردستی کاروبار بند کرانا قابلِ مذمت ہے، اگر عوام کی حمایت ہو گی تو وہ خود کاروبار بند کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی اور جماعت اسلامی کو بھی عوام نے مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں قرارداد آئے گی، کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، سندھ کی تقسیم کے خلاف ہمارا مؤقف واضح ہے، انتظامی یونٹس کا مطلب اگر ڈویژن اور اضلاع ہیں تو بات ہو سکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ انتظامی ڈویژن کی آڑ میں سندھ کی تقسیم قبول نہیں، سندھ کا وزیرِ اعلیٰ ایک ہی رہے گا، مراد علی شاہ جو موجود ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم باہر صوبوں کی بات کرتی ہے، اسمبلی میں کہتی ہے تقسیم نہیں چاہتے، اس وقت ایم کیو ایم خود الجھن کا شکار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں