لاہور: 24 گھنٹوں میں 6 خواتین کیساتھ زیادتی اور 2 کیساتھ زیادتی کی کوشش کے مقدمات درج

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے زیادتی اور 2 لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں دو افراد ذیشان عرف شانی اور کاشو نے نوکری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی۔

نشتر کالونی میں ایک شخص نے جھوٹا نکاح کر کے خاتون سے زیادتی کی جبکہ کوٹ لکھپت میں ایک شخص نے سابق بیوی کو زیاتی کا نشانہ بنایا۔

نواب ٹاؤن میں ملزم مدثر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ سال تک درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔

ہنجر وال میں ملزم کاشف نے سابق بیوی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم علی رضا لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملت پارک میں ملزم الیاس نے 14 سالہ بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی جبکہ باغبانپورہ میں ملزم علی نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں