راولپنڈی: حنا جاوید کے بعد ایک اور شادی شدہ خاتون قتل، شوہر سمیت دو افراد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

حنا جاوید کے بعد راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون قتل کردی گئی۔  پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم تنویر احمد سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ حبیب لین میں شادی شدہ خاتون سندس کی پھندہ لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی محمد ابراہیم کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمے میں مقتولہ کے شوہر تنویر احمد، اس کی بہن فضاء اور عبدالعزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتولہ کی شادی دو سال قبل تنویر احمد سے ہوئی تھی جن سے ایک بچہ بھی ہے۔ ملزم نے بہن کو ذہنی دباؤ میں رکھا تھا، انہوں نے کئی بار شکایت کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات مقتولہ نے کال کرکے والدہ کو بتایا تھا کہ اس کے سسرال والے بہت پریشان کر رہے ہیں۔ رات ساڑھے 10 بجے مقتولہ کے گھر کال کی تو فون مقتولہ کے شوہر کی بہن فضاء نے رسیو کیا، ملزم تنویر احمد کی بہن فضاء نے بتایا سندس نے خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی بہن کے گھر پہنچا تو ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی تھی، گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش گھر کے کمرے سے ملی ہے، مقتولہ کے شوہر اور اس کے کزن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جبکہ فارنزک نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں