شکارپور: سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل لوگوں میں ہاتھا پائی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے دوسرے دن قافلے میں بےنظمی ہوئی، چند افراد میں ہاتھا پائی ہوئی لیکن پھر لوگوں نے بیچ بچاؤ کروالیا۔

 سہیل آفریدی 4 روزہ دورہ سندھ کے دوسرے روز شکار پور پہنچے جبکہ جیکب آباد میں کارکنوں نے جگہ جگہ استقبال کیا۔ 

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ نے پہلے بھی مایوس نہیں کیا، اس بار بھی عوام کا سمندر نکل آیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا قافلہ گڑھی یاسین سے شہداد کوٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں