ایک وزیراعلیٰ 6 کروڑ عوام کے صوبے کو نہیں سنبھال سکتا، 6 وزراء اعلیٰ ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ 6 کروڑ عوام کے صوبے کو نہیں سنبھال سکتا، یہاں پر 6 وزرائے اعلیٰ ہونے چاہئیں، آپ سب کو سندھ کہیں مگر 6 سندھ بنالیں۔
کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو 7 اضلاع بناکر تقسیم کیا ہے، تقسیم تو ملک ہوتے ہیں، صوبوں کے اندر باؤنڈری تبدیل ہوتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صوبوں کی حدبندی میں تبدیلی ہونا کوئی بڑی بات نہیں، 18سال ہوگئے آپ کو حکومت کرتے اتنے سالوں میں نیت کا پتہ چل جاتا ہے۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی حدود تبدیل نہیں ہو رہی، صرف انتظامی خاکہ تبدیل ہوگا، نظام فیل ہوگیا ہے اس لیے یہ کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments




