قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بچے کے دل میں پیوست گولی نکال لی گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر اس کی جان بچا لی گئی۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ماہرین نے کامیاب سرجری کے ذریعے نکال لی۔ 

بچے کو خضدار شہر میں حادثاتی طور پر گولی لگنے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انجری کی سنگینی کے باعث اسے مزید علاج کے لیے بچے کو این آئی سی وی ڈی کراچی کی پیڈیاٹرک ایمرجنسی پہنچایا گیا، جہاں ہنگامی ایکو کارڈیوگرافی سے دل میں گولی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ 

 بچے کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے چند ہی منٹوں میں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی پیچیدہ قلبی سرجری پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ ڈاکٹر سعد بدر، ڈاکٹر عبد الستار شیخ، پروفیسر امین خواجہ اور دیگر ماہرین بھی طبی ٹیم میں شامل تھے۔

پروفیسر سہیل خان بنگش کے مطابق بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا اور کسی تاخیر کے بغیر ہنگامی سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مربوط طبی کوششوں کے نتیجے میں گولی کامیابی سے نکال لی گئی اور بچہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں