ممدانی کی طرف سے مزید ریکارڈ سامنے لائے جانے کا امکان
نیویارک( عظیم ایم میاں)سانحہ نائن الیون کے بعد نیویارک کے میئر کی جانب سے عوام کیساتھ غلط بیانی کے انکشاف پر مبنی پرانا ریکارڈ سامنے لائے جانے کے بعد امریکی سیاست سے متعلق نئی عوامی بحث شروع ہوگئی ہے،ظہران ممدانی کی طرف سے مزید ریکارڈ سامنے لائے جانے کا امکان،عوامی بحث کے اثرات مڈٹرم انتخابات پر بھی ہونگے، ممدانی کی مقبولیت بڑھے گی۔ سانحہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر 9/11 کی 25 ویں برسی سے قبل نیویارک کے جراتمند مئیر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی گورنمنٹ کےپرانے ریکارڈ سے 1,70,000 صفحات کی پہلی قسط ریلیز کرکے امریکی سیاست، عوامی صحت اور ری پبلکن مئیر جولیانی کی عوام سے غلط بیانی کا انکشاف کرکے ایک ہیجان پیدا کردیا ہے۔ممدانی کی طرف سے ابھی مزید ریکارڈ بھی سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments




