اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 8 قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اراکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 714 میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

اراکین قومی اسمبلی میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان اور اقبال آفریدی شامل ہیں جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں مینا خان آفریدی، ڈاکٹر امجد اور شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں