پاکستان میں افغان طلبا پر پابندی نہیں، قوانین اور ویزا پالیسی کا بلامتیاز اطلاق ہوتا ہے، پی ایم ڈی سی

پاکستان میں افغان طلبا پر پابندی نہیں، قوانین اور ویزا پالیسی کا بلامتیاز اطلاق ہوتا ہے، پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغان طلبا کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام غیرملکی طلبا پر پی ایم ڈی سی کے قوانین اور ویزا پالیسی کا بلامتیاز اطلاق ہوتا ہے۔ 

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں طبی تعلیم کیلئے کسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں 200 سے زائد افغان میڈیکل طلبا کی نشاندہی کی گئی ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق 200 سے زائد میں سے صرف 22 افغان طلبا پی ایم ڈی سی کے پاس قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ 22 طلبا میں سے 14 تعلیم مکمل کرچکے جبکہ 8 اگلے سال فارغ التحصیل ہوں گے۔  

اعلامیہ کے مطابق باقی 176 افغان طلبا کے ریکارڈ اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل جاری ہے، صرف میڈیکل ڈگری کا حصول پاکستان میں قیام یا پریکٹس کا حق نہیں دیتا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں پریکٹس کیلئے پی ایم ڈی سی لائسنس اور درست ویزا ضروری ہے۔ غیر رجسٹرڈ طلبا کو میڈیکل ایجوکیشن سسٹم کے تحت قانونی طالب علم تصور نہیں کیا جائے گا۔ 

 اعلامیہ کے مطابق متاثرہ طلبا کو کاغذی کارروائی مکمل کرنے اور منظم و باعزت واپسی کیلئے سہولتیں دی جا رہی ہیں، تمام قانونی ضوابط پر پورا اترنے والے غیرملکی طلبا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں