وزیر خزانہ سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال

فوٹو بشکریہ بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معاشی اصلاحات، انسانی وسائل اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں انسانی وسائل، خواتین کی معاشی شمولیت کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

گیٹس فاؤنڈیشن کی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں خواتین اور بچوں کیلئے پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس پروگرام سے رواں سال ایک لاکھ 70 ہزار خواتین، 4 لاکھ 50 ہزار بچوں تک رسائی متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے آبادی میں اضافے کے اثرات اور ماں اور بچے کی صحت بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ خواتین کی تعلیم، بااختیاری، روزگار میں شمولیت اور بچوں میں وقفے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیر خزانہ کی ایس ایم ایز، زراعت اور کم سہولیات والے شعبوں تک مالی رسائی بڑھانے پر بریفنگ دی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں