لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی
لاہور ہائی کورٹ نے کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عالیہ لاہور نے میڈیکل اور فرانزک رپورٹس میں واضح ثبوت نہ ہونے پر ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صرف سنگین الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، ڈاکٹری معائنے میں تاخیر کے باعث کیس میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کیس کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی، ملزم کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2024ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔
تحریری فیصلے یہ بھی کہا گیا کہ عدالت میڈیکل معائنے میں تاخیر کو بنیاد بنا کر مقدمہ ختم نہیں کر رہی، عدالت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرتی ہے۔
Load/Hide Comments




