فیصل آباد: ن لیگی وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت 51 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

فیصل آباد میں 2019 کی ریلی سے متعلق مقدمے میں ن لیگی وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت 51 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

 عدالت نے طلال چوہدری، مصدق ملک اور میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کےمطابق شہباز بابر، راؤ کاشف، جعفر علی، قاسم فاروق، اعجاز ورک، حاجی اکرم انصاری اور میاں عبدالمنان کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو انہیں 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

22 جولائی 2019 کو جھنگ بازار سے فوارہ چوک کی جانب جانے والی سیاسی ریلی کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور نعرے بازی کے الزامات پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں