پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف لینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف لینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کےلیے خصوصی اسکیم کا طریقہ کار بتایا ہے، شہری رجسٹریشن کرائیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر بھیجیں، گاڑی نمبر، صوبائی کوڈ، رجسٹریشن تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فیول ٹوکن کےلیے TOK لکھ کر 9771 پر مسیج کریں، فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔

اسلام آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ریلیف شروع ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ریلیف ملے گا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے رعایت ملے گی۔ موٹر سائیکل، چنگی کےلیے ماہانہ 20 لیٹر اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں