اروند کیجریوال سمیت خاندان کے 110 افراد کے نام دہلی کی ووٹر لسٹ سے خارج

اروند کیجریوال سمیت خاندان کے 110 افراد کے نام دہلی کی ووٹر لسٹ سے خارج

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر و سابق وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال اور ان کے خاندان کے110 افراد کے نام دہلی کی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں کیجریوال کے علاوہ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، بیٹے پلکت کیجریوال اور والدین گووند رام کیجریوال اور گیتا دیوی بھی شامل ہیں جن کے نام نئی دہلی اسمبلی حلقے اے سی-40، پارٹ- 51، کے جی مارگ کی ووٹرز لسٹ کے مسودے میں شامل نہیں جبکہ کیجریوال اور ان کے خاندان کے تمام افراد اسی حلقے کے رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اس اقدام کو انتخابی عمل میں ممکنہ بے ضابطگی قرار دیتے ہوئے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ31 اگست کو جاری کئے گئے ڈرافٹ الیکٹورل رول میں دہلی کے 1.45 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 47.5 لاکھ نام مسودہ فہرست میں شامل نہیں تھے۔ کیجریوال اس سے قبل بھی بڑی تعداد میں ووٹرز کے نام ڈرافٹ فہرست سے خارج ہونے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں47 لاکھ سے زائد نام غائب ہونا سنگین معاملہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں