امریکی ناکا بندی کے باوجود تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایران
کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکا بندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت 2سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تہران سے جاری ایرانی محکمہ منصوبہ بندی و بجٹ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایرانی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ناکہ بندی کے باوجود ایران کس طرح تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ہونے والی تجارت کا حجم گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔
Load/Hide Comments




