غزہ پر اسرائیلی حملے، وزارت صحت سربراہ کے بیٹے سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے، وزارت صحت سربراہ کے بیٹے سمیت 3 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملے، وزارت صحت سربراہ کے بیٹےسمیت 3فلسطینی شہید ہوگئے۔جبلہ پناہ گزین کیمپ کے قریب صہیونی فضائی حملے میں منیر البرش کانوجوان بیٹا نشانہ بنا،متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایک فلسطینی شجاعیہ حملے میں زندگی کی بازی ہار گیا، نصیرات میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوا، جبکہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک لڑکی بھی دم توڑ گئی۔ طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں جبلیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک نوجوان فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بعد ازاں تصدیق کی کہ حملے میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش کا بڑا بیٹا بصیر البرش بھی شہید ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں