خاتون کے شوہر نے تیزاب پھینکنے کے پیسے دیے تھے، ملزم کا انکشاف

خاتون کے شوہر نے تیزاب پھینکنے کے پیسے دیے تھے، ملزم کا انکشاف

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ خاتون پر شوہر نے تیزاب پھینکنےکے پیسے دیے تھے۔

پولیس نے ملزم کا بیان سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں