مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں، علامہ راجہ ناصر

علامہ راجہ ناصر عباس:  اسکرین گریب/ ایکس
علامہ راجہ ناصر عباس:  اسکرین گریب/ ایکس 

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے،  سیاسی لوگ بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل کا حل نکل آئے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت آج یا جب بیٹھنا چاہے ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، بڑے بڑے دنیا کے مسائل مذاکرات کی میز پر حل ہوجاتے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ با اختیار اور فیصلہ کرنے والے لوگ بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے با معنی مذاکرات ہونے چاہئیں، وزیراعظم ٹیم بنائیں سیاسی لوگ بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں