بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقات

بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے 4 بڑے رہنماؤں نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سینئر رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق شرجیل میمن نے دوران گفتگو بلاول بھٹو زرداری کو ٹرانسپورٹ اور میگا منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔

پی پی پی چیئرمین اور نوید قمر کی ملاقات میں پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ناصر حسین شاہ نے پارٹی چیئرمین کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں