چمن: قدیمی قبرستان کے قریب کباڑ مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چمن میں قدیمی قبرستان کے قریب کباڑی مارکیٹ میں اچانک بھڑکنے والی شدید آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں، جھونپڑیوں، گوداموں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تقریباً تین گھنٹے تک بے قابو رہنے والی آگ پر فائر بریگیڈ، ایف سی چمن بریگیڈ اسکاؤٹس اور مقامی افراد نے مسلسل کوششوں کے بعد قابو پا لیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق قدیمی قبرستان کے قریب کباڑی مارکیٹ میں موٹر سائیکل سے پیٹرول منتقل کرنے کے دوران اچانک آگ بھڑکی، جس نے تیزی سے قریبی دکانوں اور گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

آتشزدگی سے 25 سے زائد دکانیں، جھونپڑیاں اور گودام متاثر ہوئے، جبکہ متعدد گھروں تک بھی آگ پھیل گئی۔

ایف سی چمن بریگیڈ اسکاؤٹس کی جدید فائر بریگیڈ، ریسکیو اور کیو آر ایف اسکواڈ بھی امدادی کارروائیوں میں شامل رہے، جبکہ پرائیویٹ ٹینکرز اور دیگر ذرائع سے بھی پانی پہنچایا گیا۔ 

فائربریگیڈ عملے نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آگ کے درمیان پھنسی خواتین اور دیگر افراد کو بحفاظت نکالا، تقریباً تین گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

چمن بریگیڈ اسکاؤٹس کی جدید فائر بریگیڈ نے مسلسل پھیلتی آگ کو مزید علاقوں تک پہنچنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں