اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی: وزارتِ اطلاعات

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔
ایک بیان میں وزارت نے بتایا ہے کہ کنٹینرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے رکھے گئے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں احتیاطاً کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments




