فرانس میں تعلیمی مسائل پر احتجاج تیز، 90 ہزار طلبہ اور اساتذہ سڑکوں پر
پیرس ( رضا چوہدری) فرانس میں تعلیمی مسائل پر احتجاج تیز،90ہزار طلبہ اور اساتذہ سڑکوں پر،اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف مظاہرے، ملک بھر میں سیکڑوں ہائی اسکول بند ۔پولیس سے جھڑپوں میں سیکڑوں زخمی، 6ہزار سے زائد افراد گرفتار،طلبہ کا اسکول کے اوقات کم کرنیکا مطالبہ، میڈیا اطلاعات کے مطابق فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران تقریباً 90 ہزار طلبہ، اساتذہ اور والدین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ سیکڑوں ہائی اسکولوں کو بند یا بلاک کردیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مارسیلے، نانت اور لیون سمیت مختلف شہروں میں صبح کے مظاہروں میں 86 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ پیرس میں مزید 40 ہزار افراد کے احتجاج میں شامل ونے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments




