فرانسیسی عدالت نے بھارتی شہری روہن رانے کو بیس سال قید دیدی

فرانسیسی عدالت نے بھارتی شہری روہن رانے کو بیس سال قید دیدی

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانسیسی عدالت نے بھارتی شہری روہن رانے کو بیس سال قید دیدی۔ مجرم ڈسکورڈ پر کم عمر بچوں کو بلیک میلنگ کرکے جنسی استحصال اور تشدد پر مجبور کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کی خصوصی فوجداری عدالت نے بچوں کے جنسی استحصال، تشدد اور بلیک میلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی آن لائن گروہ کی قیادت کرنے والے 29 سالہ بھارتی شہری روہن رانے کو 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ مقدمہ بچوں کے خلاف آن لائن جنسی جرائم اور انتہائی پُرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے فرانس میں اپنی نوعیت کے اہم مقدمات میں شمار کیا جا رہا ہے فرانسیسی ذرائع ابلاغ اکے مطابق روہن رانے کو 9اکتوبر 2026ء کو سنائی گئی سزا میں نابالغ بچوں پر تشدد، جنسی استحصال کے لیے بلیک میلنگ اور منظم جرائم سمیت متعدد سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں