وفاقی حکومت نے فاٹا کونسل کی تشکیل کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے فاٹا کونسل کی تشکیل کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فاٹا کونسل کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت نے قبائلی عمائدین سے مشاورت کی جس میں قبائلی عمائدین نے فاٹا کونسل کی تشکیل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین نے قبائلی اضلاع کے فنڈز صوبائی حکومت کے بجائے فاٹا کو براہِ راست فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ فاٹا کے لیے براہِ راست فنڈز مختص کرنے سے قبائلی اضلاع میں ترقی ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فاٹا کونسل کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کریں گے، آئی جی بھی کونسل میں شریک ہوں گے اور قبائلی عمائدین کو بھی فاٹا کونسل میں شامل کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں