ملتان: رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 2 مسافر جاں بحق

ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب رحمان بابا ٹرین کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹڑی کے کنارے موجود ہیں جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے۔
حکام کی جانب سے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ریلیف ٹرین بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
Load/Hide Comments




