فرانس: مہنگائی و دیگر مسائل کے خلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری

فرانس: مہنگائی و دیگر مسائل کے خلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) فرانس میں گزشتہ روز سے مہنگائی، عوامی خدمات میں کمی، تعلیمی اداروں کی خراب صورتِ حال، تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کا نیا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دکانوں میں لوٹ مار کے بعد حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے،ملک بھر میں تقریبا 70 ہزار پولیس اہلکار اور” جنڈارمری “یعنی رینجرز تعینات ہیں، پیرس میں میٹرو اسٹیشن بندہے ، فرانسیسی دارالحکومت پیرس ہونے والے ایک مارچ میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کے مطابق مارچ میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد شریک ہوئے،مارچ کا بیشتر حصہ پُرامن رہا، تاہم اختتام کے قریب پورٹ دے ونسین کے علاقے میں بعض نقاب پوش نوجوانوں نے پولیس پر مختلف اشیا پھینکیں جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کرکے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی ،فرانس کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نقاب پوش نوجوانوں اور پولیس کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب بعض نے توڑ پھوڑ اور لوٹنے کی کوشش کی،متعدد شہروں میں احتجاج پر پابندی عائد ہے حکام کو خدشہ ہے کہ احتجاج کے دوران بعض مقامات پر دوبارہ تشدد، لوٹ مار اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں